جاپان نے شمالی کوریا کے ماہی گیروں کو علاقے سے نکال دیا

جاپان کے پیٹرولنگ بحری جہازوں نے شمالی ساحلوں کے کھلے سمندر میں کٹل مچھلی سے بھرے علاقے میں شکار کے لئے جمع شمالی کوریا کی سینکڑوں ماہی گیر کشتیوں کو علاقے سے نکال دیا

1220803
جاپان نے شمالی کوریا کے ماہی گیروں کو علاقے سے نکال دیا

جاپان کے پیٹرولنگ بحری جہازوں نے شمالی ساحلوں کے کھلے سمندر میں کٹل مچھلی سے بھرے علاقے میں شکار کے لئے جمع شمالی کوریا کی سینکڑوں ماہی گیر کشتیوں کو علاقے سے نکال دیا۔

کوسٹل گارڈ حکام کے مطابق ماہِ مئی سے لے کر اب تک 300 سے زائد شمالی کورین ماہی گیرکشتیوں کو یاماتوتائی کے جوار کے استثنائی اقتصادی زون سے نکالا جا چکا ہے۔

جاپانی پیٹرولنگ بحری جہازوں کی وارننگ کی پرواہ نہ کرنے والی شمالی کوریا کی 50 پچاس ماہی گیر کشتیوں کے خلاف  تیز دھار پانی  استعمال کیا گیا۔

جاپانی حکام کے مطابق حالیہ سالوں میں شمالی کوریا کے ماہی گیروں نے ممنوعہ علاقے میں مچھلی کے شکار میں اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں پیٹرولنگ کو بڑھا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جاپان اور کوریا  جزیرہ نما کا درمیانی کھلا سمندر مچھلیوں کی متنوع اقسام سے مالامال ہے۔



متعللقہ خبریں