" القدس فورس کی معاونت"امریکہ نے عراقی کمپنی پر پابندیاں لگا دیں

امریکہ نے عراق میں قائم ایک کمپنی اور اس کے دو  ذیلی اداروں  پر ایران کی سپاہِ پاسدارا ن انقلاب کے تحت" القدس فورس" کی مدد معاونت کے الزام میں پابندیاں عائد کردی ہیں

1217578
" القدس فورس کی معاونت"امریکہ نے عراقی کمپنی پر پابندیاں لگا دیں

امریکہ نے عراق میں قائم ایک کمپنی اور اس کے دو  ذیلی اداروں  پر ایران کی سپاہِ پاسدارا ن انقلاب کے تحت" القدس فورس" کی مدد معاونت کے الزام میں پابندیاں عائد کردی ہیں۔

اس کمپنی پر القدس فورس کے لیے کروڑوں ڈالر مالیت کا اسلحہ اسمگل کرنے کا الزام ہے۔

امریکی  وزیر خزانہ اسٹیون نوشین نے گزشتہ  روز ایک بیان میں کہا ہے کہ  ہمارا محکمہ  ایران کے  اسلحے  کی اسمگلنگ کے  جال   کے خاتمے  کے لیے اقدامات کررہا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ اس سارے جال   کو القدس فورس نے عراق میں اپنی علاقائی  تنظیموں کو مسلح کرنے کے لیے استعمال کیا ہے جبکہ اُن کے ذریعے حکومت کو اندرونی طور پر مالا مال بھی کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق امریکہ  نے بغداد میں قائم ساؤتھ ویلتھ ریسورسز کمپنی اور اس کے دو متعلقین پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

ان دونوں نے ہتھیاروں کو مہیا کرنے اور کمپنی کی مالیاتی سرگرمیوں میں معاونت کی تھی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کی سرگرمیوں سے سپاہِ پاسداران انقلاب ایران کی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے عراقی مشیر ابو مہدی المہندس کو بھی فائدہ پہنچا تھا۔

یاد رہے کہ امریکہ نے اس سال  اپریل میں پاسداران انقلاب ایران کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا اور اس پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔



متعللقہ خبریں