اقوام متحدہ: طرابلس میں فوری انسانی فائر بندی کی اپیل

اقوام متحدہ کے لیبیا تعاون مشن نے 2 ماہ سے شدید جھڑپوں کی لپیٹ میں آئے ہوئے دارالحکومت طرابلس میں فوری انسانی فائر بندی کی اپیل کر دی

1215224
اقوام متحدہ: طرابلس میں فوری انسانی فائر بندی کی اپیل

اقوام متحدہ کے لیبیا تعاون مشن UNSMIL نے 2 ماہ سے شدید جھڑپوں کی لپیٹ میں آئے ہوئے دارالحکومت طرابلس میں فوری انسانی فائر بندی کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے لیبیا کے لئے نمائندہ خصوصی غسان سلامی نے طرابلس میں جھڑپوں کے علاقوں سے نکل کر اسکولوں میں پناہ لینے والے داخلی مہاجرین سے ملاقات کی جس کے بعد UNSMIL کی طرف سے ایک تحریری بیان جاری کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامی نے طرابلس میں اقوام متحدہ سے منسلک اداروں کی کاروائیوں کا موقع پر جائزہ لیا اور مہاجرین کی پناہ گاہ ابوذرغفاری  اور احمد بن شتوان اسکولوں کا دورہ کیا۔

بیان میں فوری انسانی فائر بندی کی اور مہاجرین کے لئے امداد میں اضافہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا کے مشرق میں موجود فوجی طاقتوں کے لیڈر جنرل ہفتر نے دارالحکومت پر قبضے کے لئے 4 اپریل کو حملوں  کا حکم دیا تھا جس کے جواب میں قومی مفاہمتی حکومت  کی یونٹوں نے بھی برقان الغضب آپریشن شروع کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں