سوڈان، مظاہرین پر اصلی گولیوں کی بارش سے 113 افراد ہلاک

سوڈانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 61 ہے

1214651
سوڈان، مظاہرین پر اصلی گولیوں کی بارش سے 113 افراد ہلاک

سوڈانی مخالف گروہ کے ڈاکٹروں نے دعوی کیا ہے کہ سیکورٹی قوتوں کی دارالحکومت خرطوم میں مظاہرین  کے خلاف مداخلت  سے ہلاکتوں  کی تعداد 113 تک جا پہنچی ہے۔

سوڈانی  معالجین کی کمیٹی نے فیس بک پر لکھا ہے کہ انٹر نیٹ کی عدم فراہم اور ڈاکٹروں پر دباؤ کی بنا پر بروز بدھ سے ابتک   رونما ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں معلومات تک حال ہی میں  آگاہی  ممکن بن سکی ہے۔  جس کے مطابق جان جاوید ملیشیاؤں اور عبوری فوجی کونسل  کی گولیوں سے  مزید پانچ ہلاکتوں سے شہدا کی تعداد 113 تک ہو گئی ہے جبکہ 500 سے زائد لوگ زخمی ہیں۔

دوسری جانب سوڈانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 61 ہے۔

واضح رہے کہ سوڈانی سیکورٹی قوتوں نے بروز پیر دارالحکومت خرطوم میں فوجی ہیڈ کوارٹر کے سامنے 6 اپریل سے ملکی انتظامیہ کو سویلین  کے حوالے کرنے کے مطالبے کے ساتھ  دھرنا  دینے  والے مخالف گروہوں کے مظاہرین پر اصلی گولیوں سے فائر کھول دیا تھا اور آنسو گیس سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تھی۔



متعللقہ خبریں