نائجیریا میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے خون کی ہولی کھیلی

زامہ فارا صوبے سے منسلک گیدان کاسو اور دان دامبو علاقوں میں موٹر سائیکل  پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی

1204575
نائجیریا میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے خون کی ہولی کھیلی

نائجیریا  کے شمال مغربی علاقے میں مسلح حملے میں 17 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

قومی پریس کی خبروں کے مطابق زامہ فارا صوبے سے منسلک گیدان کاسو اور دان دامبو علاقوں میں موٹر سائیکل  پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

حملہ آوروں نے گیدان کاسو میں 7 افراد کا قتل کیا اور ان کے لواحقین  کو ان کی نعشیں لینے سے روک دیا۔

دان دامبو  علاقے میں  ہونے والے حملے میں دس افراد ہلاک  جبکہ بھاری تعداد میں گائیں ، بھینسیں  تلف ہو گئیں۔

 خیال رہے کہ اس ملک میں حالیہ ایام میں موٹر سائیکل سواروں کے حملوں  میں اضافے کی بنا پر صوبے میں موٹر سائیکل کے استعمال  پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں