مالی میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی

باماکو میں  گزشتہ جمعرات سے ابتک جاری موسلا دھار بارشوں  سے متعدد علاقے زیر آب آگئے  اور دریاوں میں طغیانی  پیدا ہوئی۔

1203683
مالی میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی

مالی کے دارالحکومت باماکو  کو اپنے زیر اثر لینے والی شدید بارشوں سےپیدا ہونے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 28 تک جا پہنچی ہے۔

مقامی پریس کی خبروں کے مطابق باماکو میں  گزشتہ جمعرات سے ابتک جاری موسلا دھار بارشوں  سے متعدد علاقے زیر آب آگئے  اور دریاوں میں طغیانی  پیدا ہوئی۔

حکام نے اعلان کیا ہے کہ سیلابی ریلے کی زد میں آنے یا پھر ندی نالوں میں طغیانی  سے مٹی کے تودے  گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 15 سے بڑھ کر 28 ہو گئی ہے۔

بارشوں نے بھاری تعداد میں مکانات اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ مکانات کی اکثریت کے گھارے سے بنے ہونے کی بنا پر مالی میں شدید بارشیں اموات کا موجب بنتی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں