الجزائر:سابق صدر کے بھائی سمیت دو سابق جرنیلوں کی گرفتاری

الجزائر میں حکام نے خفیہ ایجنسی  کے دو سابق سربراہان جنرل بشیر طرطاق اور جنرل توفیق مدین سمیت سابق صدر بوتفلیقہ کے چھوٹے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا ہے

1195502
الجزائر:سابق صدر کے بھائی  سمیت دو سابق جرنیلوں کی گرفتاری

الجزائر میں حکام نے خفیہ ایجنسی  کے دو سابق سربراہان جنرل بشیر طرطاق اور جنرل توفیق مدین کو حراست میں لے لیا ہے ۔

 سرکاری ٹیلی ویژن پر  بتایا  گیاہے کہ مستعفی صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کے چھوٹے بھائی السعید بوتفلیقہ کو  بھی حراست میں لے لیا ہے۔

الجزائر کی فوج کے چیف آف اسٹاف اور ملک کے نائب وزیر دفاع جنرل احمد قائد صالح نے اعلانیہ طور پر جنرل توفیق مدین پر فوج اور عوامی تحریک کے خلاف سازش میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

جہاں تک جنرل طرطاق کا تعلق ہے تو وہ بوتفلیقہ کے حلقے کے مقرب افراد میں شمار ہوتے ہیں۔ طرطاق نے 2 اپریل کو اسی روز   خفیہ  ادارے کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا جس روز صدر بوتفلیقہ نے عہدہ  صدارت کو چھوڑا تھا ۔

 


ٹیگز: #الجزائر

متعللقہ خبریں