بینن: سابق صدر کی رہائش گاہ کا محاصرہ 2 افراد کی جان لے گیا

بینین   کے سابق صدر  بونی یائی   کی رہائش گاہ  کو  حفاظتی  اہلکاروں کی طرف سے زیر محاصرہ لینے کے بعد فسادات شروع ہو گئے  جن میں دو افراد  کی  ہلاکت کی خبریں ملی ہیں

1194183
بینن: سابق صدر کی رہائش گاہ کا محاصرہ 2 افراد کی جان لے گیا

بینین   کے سابق صدر  بونی یائی   کی رہائش گاہ     کو  حفاظتی  اہلکاروں کی طرف سے زیر محاصرہ لینے کے بعد فسادات شروع ہو گئے  جن میں دو افراد  کی  ہلاکت کی خبریں ملی ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت  کوتونو میں واقع سابق صدر کی رہائش گاہ  کو حفاظتی  اہلکاروں کی طرف سے زیر محاصرہ لیے جانے کی خبر ملتے ہی  ان کے سینکڑوں حامی سڑکوں  پر نکل آئے ۔

 مظاہرین اور پولیس کے درمیان  جھڑپوں کے دوران پولیس نے  اصلی گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں   2 افراد ہلاک  ہو گئے  ۔

 واضح رہے کہ بینن  میں گزشتہ اتوار کے روز ہونے والے انتخابات میں   ایک قانون میں ترمیم کے تحت بر سر اقتدار  پارٹی  کی دو حامی جماعتیں ہی حصہ   لے سکیں تھیں۔


ٹیگز: #بینن , #صدر

متعللقہ خبریں