کیوبا: وینزویلا میں نہ تو ہمارے فوجی موجود ہیں اور نہ ہی ہم نے وہاں کوئی آپریشن کیا ہے

وینزویلا میں، کیوبا کے، 20 ہزار سے زائد فوجیوں اور خفیہ ایجنسی کی موجودگی کے بارے میں امریکی الزام غیر حقیقی ہے: کارلس فرنینڈز ڈی کوسیو

1193643
کیوبا: وینزویلا میں نہ تو ہمارے فوجی موجود ہیں اور نہ ہی ہم نے وہاں کوئی آپریشن کیا ہے

کیوبا نے کہا ہے کہ نہ تو وینزویلا میں کیوبا کے فوجی موجود ہیں اور نہ ہی کیوبا نے اس ملک میں کوئی سکیورٹی آپریشن کیا ہے۔

کیوبا کے شعبہ  امریکی امور  کے ڈائریکٹر جنرل 'کارلس فرنینڈز ڈی کوسیو' نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وینزویلا میں، کیوبا کے، 20 ہزار سے زائد فوجیوں  اور خفیہ  ایجنسی کی موجودگی کے بارے میں امریکی الزام  غیر حقیقی ہے۔

فرنینڈز نے کہا ہے کہ وینزویلا میں کیوبا کے تقریباً 20 ہزار شہری  ہیں اور یہ شہری بھی فوجی نہیں بلکہ شعبہ صحت  سے منسلک ہیں۔ کیوبا ،وینزویلا کے فوجی آپریشنوں یا پھر سکیورٹی آپریشنوں میں شامل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی حالیہ صورتحال  پر کیوبا کو قصوروار ٹھہرایا تھا اور کہا تھا کہ اگر  کیوبا کے فوجی اور عسکریت پسند وینزویلا کے آئین کی پامالی اور ہلاکتوں کا سبب بننے والے فوجی و دیگر آپریشنوں کو فوری طور پر بند نہیں کرتے تو ہم کیوبا پر بھاری ترین ، مکمل اور جامع پابندیوں کا اطلاق کریں گے۔



متعللقہ خبریں