وینزویلا میں حملے کی ذمہ دار کیوبا انتظامیہ ہے: صدر ٹرمپ

ہم ہوان گوائیڈو کو وینزویلا کا جائز صدر  تسلیم کرتے ہیں لہٰذا جیسے امریکہ کے صدر کا وزیر دفاع کو حکم دینا حملے کا مفہوم نہیں رکھتا اسی طرح گوائیڈو کا وینزویلا کی فوج کو کمانڈ کرنا حملے کا مفہوم نہیں رکھتا: جان بولٹن

1193246
وینزویلا میں حملے کی ذمہ دار کیوبا انتظامیہ ہے: صدر ٹرمپ
John Bolton.jpg

امریکہ کے صدر ٹرمپ نے کیوبا انتظامیہ کو وینزویلا میں حملے کے اقدام  کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

اپنی ٹویٹر پیج سے شئیر کردہ پیغام میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ کیوبا کے فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے، وینزویلا  کے آئین کو نقصان پہنچانے اور ان کی ہلاکتوں کا سبب ہونے والے، تمام فوجی  و غیر فوجی اقدامات کو فی الفور بند نہ کرنے کی صورت میں  کیوبا پر بھاری اور جامع پابندیاں لگائی جائیں گی۔ مجھے امید ہے کہ کیوبا کے تمام فوجی فوری طور پر  اور پُر امن شکل میں اپنے جزائر کی طرف واپس لوٹ جائیں گے۔

ٹرمپ نے وینزویلا میں حملے کے اقدام سے متعلق اپنے پہلے بیان میں کہا تھا کہ میں وینزویلا کی صورتحال پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہوں۔ امریکہ وینزویلا کے عوام اور ان کی آزادی کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

اس دوران وائٹ ہاوس کے سکیورٹی مشیر جان بولٹن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم وینزویلا میں جلد انتظامی تبدیلی کی امید کرتے ہیں۔ کچھ عرصے سے ہم مادور کے بعد کے دور کے بارے میں اپنی حکمت عملی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

بولٹن نے وائٹ ہاوس میں موضوع سے متعلق اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ دعوے کئے جا رہے ہیں کہ کیوبا اور روس مادورو کو ان کے پاوں پرکھڑا رکھے ہوئے ہیں لیکن میری اپیل ہے کہ روس کو وینزویلا کے معاملات میں ملوث نہ کیا جائے۔

وینزویلا کے بارے میں کسی فوجی کاروائی کے زیر غور ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے بولٹن نے کہا ہے کہ امریکہ اقتدار کی پُر امن تبدیلی کے حق میں ہے تاہم تمام ترجیحات ہمارے پیش نظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے کا اقدام نہیں  ہے بلکہ ہم ہوان گوائیڈو کو وینزویلا کا جائز صدر  تسلیم کرتے ہیں لہٰذا جیسے امریکہ کے صدر کا وزیر دفاع کو حکم دینا حملے کا مفہوم نہیں رکھتا اسی طرح گوائیڈو کا وینزویلا کی فوج کو کمانڈ کرنا حملے کا مفہوم نہیں رکھتا۔



متعللقہ خبریں