ونیزویلا کے وزیر خارجہ اور بعض دیگر حکام امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل

ان اشخاص کی  امریکہ میں ذاتی  اور امریکی شہریوں کی توسط حاصل کردہ جائدادوں کو بلاک  کر دیا گیا ہے

1190985
ونیزویلا کے وزیر خارجہ اور بعض دیگر حکام امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل

امریکی وزارت ِ خزانہ  نے ونیزویلا کے وزیر خارجہ جورج البرٹو اور خصوصی  اختیارعدالت  کے جج کارول  بیلکسیز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر نے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے غیر ملکی اثاثوں کی جانچ پڑتال کرنے والے ادارے نے تحریری اعلان میں کہا ہے کہ  ان اشخاص کی  امریکہ میں ذاتی  اور امریکی شہریوں کی توسط حاصل کردہ جائدادوں کو بلاک  کر دیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق یہ افراد  امریکہ میں کسی قسم کا لین دین بھی نہیں کر سکیں گے۔

امریکی  وزیر خزانہ اسٹیون منوچن کے جائزوں کو بھی اس اعلان میں جگہ دی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ "امریکہ،  سرکاری حیثیت نہ رکھنے والی مادرو انتظامیہ  کی جانب سے  ونیزویلا کے عوام کو ملکی قدرتی کثیر سرمائے ، انسانیت اور جمہوری حقوق سے محروم  کیے جانے کے سامنے خاموش تماشائی نہیں بنے گا۔"

 



متعللقہ خبریں