شمالی کوریائی لیڈر کی روسی صدر سے ملاقات،تعلقات بڑھانے پرغور

شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان مشرقی روسی شہر ولادی ووستوک میں مذاکرات  ہوئے جن میں باہمی تعلقات اورعالمی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا

1189502
شمالی کوریائی لیڈر کی روسی صدر سے ملاقات،تعلقات بڑھانے پرغور

شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان مشرقی روسی شہر ولادی ووستوک میں مذاکرات  ہوئے۔

ملاقات کے دوران روسی صدر کا کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا میں مثبت پیشرفت کی حمایت کرتے ہیں۔

 علاوہ ازیں ،ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اورعالمی امورپرتبادلہ خیال کیا۔

کریملن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے سربراہوں نے جوہری  اسلحے کے  خاتمے پر گفتگو کی لیکن کم جونگ اُن امریکہ  سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد روسی حمایت کی توقع کررہے تھے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریائی رہنما کے دورہ روس کے حوالے سے بہت پُر امید ہیں  ، روس باہمی دلچسپی کے ساتھ  کوریائی   خطے کے  تنازعے  کا حل نکال سکتا ہے ۔

دوسری جانب کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ موجودہ ملاقات دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے حوالے خوشگوار ثابت ہوگی، ہماری دوستی طویل اور تاریخی ہے جو مزید مضبوط ہوگی۔

واضح رہے کہ کم جونگ اُن کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد  یہ  روس کا پہلا دورہ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان آخری سربراہی ملاقات 8 سال قبل ہوئی تھی جب کم جانگ اُن کے والد کم جانگ اِل نے اس وقت کے روسی صدر دیمیتری میدویدیف سے ملاقات کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں