نائیجیریا میں مسلح حملہ،11 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

مقامی محکمہ  پولیس  کے ترجمان  سویس آنینے کے مطابق ، یہ حملےنگی بو اور ٹسا آئے  نامی دیہاتوں میں نامعلوم افراد کی طرف  سے  کیے گئے جن میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے

1187886
نائیجیریا میں مسلح حملہ،11 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

نائیجیریا  کے صوبہ بی نیو  میں مسلح حملے کے دوران  11 افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی محکمہ  پولیس  کے ترجمان  سویس آنینے کے مطابق ، یہ حملےنگی بو اور ٹسا آئے  نامی دیہاتوں میں نامعلوم افراد کی طرف  سے  کیے گئے جن میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

 ان حملوں میں متعدد مکانوں کو آگ بھی لگا دی گئی  جبکہ 24 مویشی بھی تلف ہو گئے۔

 ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو  قریبی اسپتالوں  میں داخل کروا دیا گیا ہے  جبکہ  علاقے میں حفاظتی اقدامات سخت کر  دئے گئے ہیں۔

اس علاقے میں گاہے بگاہے چرواہوں اور کاشت کاروں کے درمیان  پر تشدد جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں