نائجر: فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 5 فوجی ہلاک

تاہووا میں ایک فوجی گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک، 3 شدید زخمی

1187748
نائجر: فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 5 فوجی ہلاک

نائجر کے شمالی علاقے تاہووا میں ایک فوجی گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں5 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے شمال میں مالی کے ساتھ سرحدی علاقے تاہووا میں ایک فوجی گاڑی راستے میں نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 5 فوجی ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ تاہووا میں مارچ  2017 سے ہنگامی حالات جاری ہیں نائجر کی حکومت نے دہشت گرد گروپوں کے فعال ہونے کی وجہ سے  مالی کے ساتھ سرحدی علاقوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کر رکھا ہے۔

نائجر  کے شمالی علاقے 2013 سے لے کر اب تک مالی اور برکینافاسو میں متحرک دہشت گرد گروپوں  کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں