ونیزویلا، مخالفین کو یکم مئی کے روز ملک گیر مظاہروں کی اپیل

مخالف لیڈر گوائدو نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ یہ مظاہرے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی ہوگی

1186996
ونیزویلا، مخالفین کو یکم مئی کے روز ملک گیر مظاہروں کی اپیل

 

وینزویلا میں اپنے آپ کو ملک کے عبوری صدر اعلان کرنے والےقومی اسمبلی کے اسپیکر ہوان گوائدونے نے مخالفین سے یکم مئی کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ہے۔

صدر نیکولس مادورو کی جائز حثیت کو قبول نہ کرنے والے امریکہ سمیت متعدد  مغربی اور لاطینی  امریکی ملکوں کے حمایت یافتہ گوائدو نے دارالحکومت قاراقاس  میں چوک بولیوار میں  اپنے حمایتیوں سے خطاب کیا۔

انہوں نے" آزادی اپریشن"  کے نام سے سول عدم اطاعت  اور احتجاجی مظاہروں کے لیے دیگر شہروں میں مخالفین کے تیار ہونے کا کہا۔  ملک بھر میں اپنے حمایتیوں کو یکم مئی کے روزاحتجاجی  مظاہرے کرنے کی اپیل کرنے والے گوائدو نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ یہ مظاہرے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی ہوگی۔

 انہوں نے علاوہ ازیں" آزادی آپریشن" کے دائرہ کار میں قائم کردہ کمیٹیوں کے ایکٹویسٹ" آزادی و امدادی کمانڈو"کے 27 اپریل کو حلف اٹھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

 خیال رہے کہ ونیز ویلا میں  یکم مئی کو حکومت کی حمایت کے زیرِمقصد سرکاری ملازمین اور اقتدار کی  ونیزویلا متحدہ سوشلٹ پارٹی کے  کارکنان بھی گلی کوچوں میں نکلیں گے۔



متعللقہ خبریں