مائیک پومپیئو کو مذاکراتی عمل سے نکال دیا جائے: شمالی کوریا

شمالی کوریا نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو واشنگٹن اور پیونگ یانگ کے درمیان جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت سے نکال دیا جائے

1186494
مائیک پومپیئو کو مذاکراتی عمل سے نکال دیا جائے: شمالی کوریا

شمالی کوریا نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو واشنگٹن اور پیونگ یانگ کے درمیان جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت سے نکال دیا جائے۔

پومپیو کو اس حوالے سے حالیہ بحران  کا ذمے دار بھی ٹھہرایا گیا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ میں امریکی امور کے دفتر کے ڈائریکٹر کون جونگ گون نے گزشتہ  روز کہا کہ مجھے اندیشہ ہے کہ اگر پومپیو نے بات چیت میں شرکت کی تو یہ ایک بار پھر ڈگمگاہٹ کا شکار ہو جائے گی ۔

شمالی کوریائی  ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ امریکہ  کے ساتھ مکالمے کے ممکنہ طور پر دوبارہ آغاز کی صورت میں مجھے امید ہے کہ بات چیت میں ہمارے مقابل پومپیو نہیں ہوں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں