چلی:چھوٹا طیارہ ایک مکان کی چھت پر جا گرا،6 افراد ہلاک

بتایا گیا ہے کہ طیارہ پرواز کے چند ہی لمحوں   بعد ایک مکان کی چھت پر گر گیا  جس میں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے

1184795
چلی:چھوٹا طیارہ ایک مکان کی چھت پر جا گرا،6 افراد ہلاک

جنوبی چلی   میں ایک  چھوٹا طیارہ مکان پر گرنے سے  6 افراد ہلاک ہو گئے۔

 حکام کے مطابق ، یہ حادثہ دار الحکومت  سان تیاگو  سے 1000 کلومیٹر دور پورتو مونٹ شہر میں پیش آیا ۔

  ناظم بلدیہ  ہیری یرگنسن  نے بتایا کہ یہ طیارہ پرواز کے چند ہی لمحوں   بعد ایک مکان کی چھت پر گر گیا  جس میں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی میڈیا  پر  اس حادثے کی ویڈیو بھی گردش میں ہے ۔



متعللقہ خبریں