لیبیا میں حفتر ملیشیا کا جنگی طیارہ مار گرایا گیا:سرکاری فوج کا دعوی

لیبیا میں   قومی  اتحادی حکومت   کی فوج    کے مطابق، طرابلس  کے جنوب میں  جنرل حفتر    کی فوج سے وابستہ  ایک  جنگی طیارہ مار گرایا گیا ہے

1183110
لیبیا میں حفتر ملیشیا کا جنگی طیارہ مار گرایا گیا:سرکاری فوج کا دعوی

 لیبیا میں   قومی  اتحادی حکومت   کی فوج    کے مطابق، طرابلس  کے جنوب میں  جنرل حفتر    کی فوج سے وابستہ  ایک  جنگی طیارہ مار گرایا گیا ہے۔

سرکاری فوج  کے جاری آپریشن  "برکان الغضب" کے تحت یہ جنگی طیارہ   طرابلس  کے  جون میں واقع  وادی الرابی  میں  گرایا گیا ہے  جس کے پائلٹ کے بارےمیں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

 یاد رہے کہ  مشرقی لیبیا میں  جنرل حفترکی فوج  طرابلس پر قبضے کےلیے 4 اپریل سے آپریشن جاری کرھےہوئے ہے  جس کے جواب میں  سرکاری فوج نے  "برکان الغضب" نامی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

 عالمی ادارہ صحت کا  کہنا ہےکہ  اس 10 روزہ جنگ میں اب تک 121 افراد ہلاک اور 561 زخمی ہو چکے ہیں۔

 سن 2011 سے عالمی تسلیم شدہ   قومی اتحادی حکومت اور جنرل حفتر  کی ملیشیا کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں