امریکہ کا سلامتی کونسل سے مطالبہ، مادور کی جگہ گوآئیڈو کے نمائندے کو تسلیم کیا جائے

وینزویلا کے مستقل نمائندے سموئیل مونکاڈا کی نمائندگی منسوخ کر کے، امریکہ کے بطور صدر تسلیم کردہ، ہوان گوآئیڈو کے نمائندے کو تسلیم کیا جائے: مائیک پینس

1181061
امریکہ کا سلامتی کونسل سے مطالبہ، مادور کی جگہ گوآئیڈو کے نمائندے کو تسلیم کیا جائے

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وینزویلا کے مستقل نمائندے سموئیل مونکاڈا کی نمائندگی منسوخ کر کے، امریکہ کے بطور صدر تسلیم کردہ، ہوان گوآئیڈو کے نمائندے کو تسلیم کیا جائے۔

پینس نے وینزویلا میں انسانی صورتحال  کے موضوع پر منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے مادورو انتظامیہ پر سخت الفاظ میں تنقید کی اور کہا کہ وینزویلا میں ہر 10 میں سے 9 افراد غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور چور بینکوں کو نہیں بلکہ خوراک کے حصول کے لئے ریستورانوں کو لُوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مادورو انتظامیہ صرف وینزویلا ہی نہیں علاقائی امن  و سلامتی کے لئے بھی خطرہ ہے۔

پینتالیس ممالک کی طرف سے  وینزویلا قومی اسمبلی کے اسپیکر ہوان گوآئیڈو کی عبوری صدارت کو تسلیم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے پینس نے کہا ہے کہ  میں بین الاقوامی برادری سے بھی گوآئیڈو کو تسلیم کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

پینس نے سلامتی کونسل سے سیموئیل مونکاڈو کی مستقل نمائندگی کو منسوخ کر کے ہوان گوآئیڈو کے نمائندے کو منظور کرنے کی بھی اپیل کی۔

سموئیل مونکاڈو کی طرف دیکھتے ہوئے مائیک پینس نے کہا کہ جناب سفیر صاحب آپ کو یہاں نہیں ہونا چاہیے۔ آپ کو وینزویلا واپس جانا اور مادورو کو بتانا چاہیے کہ ان کا وقت ختم ہو چکا ہے لہٰذا  ان کو رخصت ہو جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے گوآئیڈو کو تسلیم کئے جانے کے لئے ہم آنے والے  دنوں میں  ایک بِل پیش کریں گے۔

مادورو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی وجہ سے کیوبا پر بھی تنقید کرتے ہوئے امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ "امریکہ کیوبا پر اضافی پابندیوں کا اعلان کرے گا"۔



متعللقہ خبریں