اقوام متحدہ: لیبیائی فوج طرابلس میں فوجی کاروائی روک دے

جنرل حفتر قوتوں نے دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں تین اہم علاقوں پر قبضہ جما لیا ہے

1178209
اقوام متحدہ: لیبیائی فوج طرابلس میں فوجی کاروائی روک دے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا میں طرابلس پر قبضہ کرنے کے زیر مقصد  کل سے فوجی کاروائی کا آغاز کرنے والے جنرل خلیفہ حفتر سے حملوں کو روکنے کی اپیل کی ہے۔

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس موضوع پر ایک  بند نشست کا اہتمام کیا۔

 سلامتی کونسل کے ماہِ اپریل کے عبوری صدر اور جرمنی کے  مستقل مندوب  اسٹورہیوسگن  نے اس اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں کو بتایا کہ  کونسل  لیبیا میں فوجی کارروائی پر گہرے  خدشات رکھتی ہے۔

 سلامتی کونسل نے لیبیا  کے دارالحکومت  پر قبضہ کرنے کے لئے کل شام فوجی کارروائی کا آغاز کرنے والے جنرل خلیفہ حفتر سے اپیل کی ہے کہ وہ ان حملوں کو روک دیں،   علاوہ  ازیں  تمام ترفریقین سے کشیدگی میں گراوٹ لانے کی اپیل کرتے ہوئے اس مسئلے کا حل فوجی نہ ہونے پر زور دیا  گیا ہے۔

خیال رہے کہ لیبیا کے مشرقی علاقوں کی افواج کے جنرل حفتر نے کل طرابلس پرقبضہ کرنے کے لیے  فوجی کارروائی شروع کرنے کا  اعلان کیا تھا۔

 دریں اثناء حفتر قوتوں نے دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں تین اہم علاقوں پر قبضہ جما لیا ہے۔

حفتر قوتوں کے سرکاری فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ طرابلس کے جنوب میں واقع سٹریٹیجک اہمیت کے حامل قصر بن غشی، وادی الا ربی اور سک الا خمیس  پر کنٹرول قائم کر لیا گیا ہے۔

 مذکورہ علاقے  طرابلس کے مرکز سے تقریباً 27 تا 40 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہیں۔

 علاقے  جوار میں واقع اور سنہ 2014 سے اب تک فضائی ٹریفک کیلئے بند انٹرنیشنل ٹریپولی ایئر پورٹ کے اطراف میں گھمسان کی جنگ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں