موغا دیشو میں کار بم حملہ

جنرل کاہیہ پولیس اکیڈمی کے داخلی دروازے پر  بموں سے لدی گاڑی کے ذریعے حملہ کیا گیا  جس دوران 7 افراد زخمی ہو گئے

1177692
موغا دیشو میں کار بم حملہ

 

صومالی  دارالحکومت  موغا دیشو میں پولیس اکیڈمی  پر کار بم دھماکے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔

ایمبولینس سروسرز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدل خیر عدن کا کہنا  ہے کہ جنرل کاہیہ پولیس اکیڈمی کے داخلی دروازے پر  بموں سے لدی گاڑی کے ذریعے حملہ کیا گیا  جس دوران 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال میں زیرِ علاج لے لیا گیا ہے۔

ایک پولیس افسر نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر  بتایا  ہے کہ اکیڈمی کے جوار میں ایک ریستوران واقع ہے جس  میں گاہکوں  کی ایک بڑی تعداد  موجود تھی، اس بنا پر لوگوں کی ایک کثیر تعداد زخمی ہوئی ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم الاشباب نے قبول کی ہے۔موغا



متعللقہ خبریں