پیرو: بس میں آگ لگنے سے 20 مسافر ہلاک

لیما کے جوار میں ایک بس میں آگ  لگنے کے نتیجے میں  20 افراد ہلاک ہو گئے

1174465
پیرو: بس میں آگ لگنے سے 20 مسافر ہلاک

پیرو کے دارالحکومت لیما کے جوار میں ایک بس میں آگ  لگنے کے نتیجے میں  20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فائر بریگیڈ کے ترجمان لیویس مجیا نے مقامی ٹلی ویژن چینل  این ٹی وی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بس میں آگ اس وقت لگی کہ جب بس اپنے سرکاری اسٹاپ کی بجائے  زیادہ سستی بسوں کے اسٹاپ پر رکی ہوئی تھی۔

مجیا کے مطابق آگ کے شعلوں نے بس  کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا اور حادثے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بس شہروں کے درمیان سفر کرنے والی بس تھی اور شمال کی طرف عازم سفر تھی۔

فراہم کردہ معلومات کے مطابق بس میں آگ بجھانے کے سیلنڈر موجود نہیں تھے۔


ٹیگز: #پیرو , #لیما , #بس

متعللقہ خبریں