بلغاریہ: ہسپتال میں آگ، تین مریض ہلاک

فیلیبے میں دماغی مریضوں کے  ایک ہسپتال میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 مریض ہلاک ہو گئے

1172635
بلغاریہ: ہسپتال میں آگ، تین مریض ہلاک

بلغاریہ کے جنوب مشرقی شہر فیلیبے میں دماغی مریضوں کے  ایک ہسپتال میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ  بیان کے مطابق فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے مختصر وقت میں آگ  پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

بیان کے مطابق امدادی کاموں  کے نتیجے میں  61 مریضوں کو ہسپتال سے نکال لیا گیا ہے اور ہسپتال کے مرد مریضوں کے حصے سے تین لاشیں ملیں ہیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

واقعے کی تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں