نائیجیریا: شمالی کوریا کا ڈاکٹر اغوا کر لیا گیا

نائیجیریا کے شمال مغربی صوبے زامفارا میں شمالی کوریا کے ایک ڈاکٹر کو اغوا کر لیا گیا

1171503
نائیجیریا: شمالی کوریا کا ڈاکٹر اغوا کر لیا گیا

نائیجیریا کے شمال مغربی صوبے زامفارا میں شمالی کوریا کے ایک ڈاکٹر کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان محمد شیخو نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ایک ڈاکٹر جین سنیل کو سوموار کی رات ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کے کل آفس نہ جانے پر ان کے دوستوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے ان کی تلاش کے لئے آپریشن کا آغاز کروا دیا ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں اغوا برائے تاوان کی سزا موت ہونے کے باوجود متعدد صوبوں میں اس قسم کے واقعات پر قابو پانے میں ناکامی ہو رہی ہے۔



متعللقہ خبریں