ترکی: ہم، موغادیشو میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں

ہم، صومالی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ سے رحمت اور زخمیوں کے لئے فوری صحت یابی کے متمنی ہیں: وزارت خارجہ

1169391
ترکی: ہم، موغادیشو میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں

ترکی نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں2 وزارتوں پر مشتمل عمارت پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم، موغادیشو میں وزارت محنت اور وزارت سماجی امور پر کئے گئے اور کثیر تعداد میں انسانوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ہم، صومالی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ سے رحمت اور زخمیوں کے لئے فوری صحت یابی کے متمنی ہیں ۔

صومالی حکام کے مطابق دہشت گردی کے حملے میں دہشت گرد تنظیم الشباب  کے اراکین نے وزارت محنت اور وزارت سماجی امور کی عمارت پر خود کش بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں وزارت محنت کے نائب وزیر ابراہیم عبداللہ  سمیت 5 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں