گوآئیڈو اور ان کی پارٹی ملک میں دہشت گردی کے اقدامات  کا منصوبہ بنا رہے ہیں: روڈریگز

حزب اختلاف نے لاطینی امریکہ کے مختلف ممالک سے پیرا ملٹری فورس کو کرائے پر حاصل کیا ہے جن کا کچھ حصہ وینزویلا میں داخل ہو گیا ہے۔ ان افراد کو قاتلانہ حملوں  کے لئے اہم شخصیات  کی فہرست   دی گئی ہے: نائب صدر جارج روڈریگز

1169541
گوآئیڈو اور ان کی پارٹی ملک میں دہشت گردی کے اقدامات  کا منصوبہ بنا رہے ہیں: روڈریگز

وینزویلا کے نائب صدر جارج روڈریگز نے دعوی کیا ہے کہ خود کو عبوری صدر اعلان کرنے والے اسمبلی اسپیکر ہوان گوآئیڈو  اور ان کی پارٹی عوامی ارادہ پارٹی کے حکام ملک میں دہشت گردی کے اقدامات  کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

ملک میں گوآئیڈو کے ایگزیکٹیو اسسٹنٹ  رابرٹو ماریرو  کو 21 مارچ کو آئینی نظم و نسق میں خلل ڈالنے ، دہشت گردی  اورتشدد کی حوصلہ افزئی کرنے اور صدر پر قاتلانہ حملے  کے اقدام میں ملوث ہونے کے دعووں کے ساتھ حراست میں لئے جانے سے شروع ہونے والاقانونی عمل اور اس کے سیاسی اثرات جاری ہیں۔

نائب صدر روڈریگز نے ماریرو کے ٹیلی فون سے حاصل کردہ تحریروں اور ویڈیوز کو اٹارنی جنرل کی خصوصی اجازت سے حاصل کیا اور اسے منعقدہ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے شئیر کیا اور بیانات جاری کئے ہیں۔

پریس کانفرنس میں روڈریگز نے دعوی کیا ہے کہ حزب اختلاف نے لاطینی امریکہ کے مختلف ممالک سے پیرا ملٹری فورس کو کرائے پر حاصل کیا ہے جن کا کچھ حصہ وینزویلا میں داخل ہو گیا ہے۔ ان افراد کو قاتلانہ حملوں  کے لئے اہم شخصیات  کی فہرست   دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا  ہےکہ ان جرائم پیشہ پیرا ملٹری افراد کو کولمبیا میں تربیت دی گئی ہے۔ اس وقت وینزویلا کی سکیورٹی فورسز  ان کی تلاش میں ہیں اور جلد ہی انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

روڈریگز نے دعوی کیا ہے کہ یہ جرائم پیشہ پیرا ملٹری  افراد قاتلانہ حملوں کے ساتھ ساتھ دارالحکومت کاراکاس  میں لفٹ چئیر اور میٹرو  پر حملوں کا بھی منصوبہ رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں