وزیراعظم عمران خان کی نو روز کے تہوار کی مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرئٹر پر اپنے پیغام میں نو روز کاتہوار منانے والوں کو مبارکباد دی

1167606
وزیراعظم عمران خان کی  نو روز کے تہوار کی مبارکباد

  وزیراعظم عمران خان نے نو روز کاتہوار منانے والوں کو مبارکباد دی، یہ دن موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرئٹر پر اپنے پیغام میں نو روز کاتہوار منانے والوں کو مبارکباد دی۔

ملک بھر میں آج نوروز کا تہوار منایا جا رہا ہے، نوروز موسم بہار کی آمد کی علامت ہے، جسے صدیوں سے اسی جذبے اور ولولے سے منایا جارہا ہے۔

نوروز کے موقع پر مختلف دعائیہ اور سماجی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور مخصوص پکوان تیار کیے جاتے ہیں، ایران میں یہ تہوار 13 دن تک منایا جاتا ہے جبکہ افغانستان میں نوروز کی تقریبات کے آغازکا سرکاری اعلان مزارشریف سے کیا جاتا ہے۔

وسط ایشیائی ممالک میں بھی نوروز کو تہوار کی طرح منایا جاتا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے کچھ علاقوں میں نوروز کے دن خصوصی دعاؤں کا اہتمام ہوتا ہے۔

یہ تہوار معاشرے کے درمیان یکجہتی اور بھائی چارے کے احساسات کو پختہ کرتا ہے، نوروز کی طرح کے تہوار ہماری طاقت کا مظہر ہیں۔

نوروز کا تہوار مستقبل میں بھی انسانوں کے درمیان اخوت و یکجہتی کو مزید تقویت دیتے ہوئے اسی جوش و جذبے کو طاقت بخشتی رہے گا۔

 

نوروز کے موقع پر مختلف دعائیہ اور سماجی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور مخصوص پکوان تیار کیے جاتے ہیں، ایران میں یہ تہوار 13 دن تک منایا جاتا ہے جبکہ افغانستان میں نوروز کی تقریبات کے آغازکا سرکاری اعلان مزارشریف سے کیا جاتا ہے۔ وسط ایشیائی ممالک میں بھی نوروز کو تہوار کی طرح منایا جاتا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے کچھ علاقوں میں نوروز کے دن خصوصی دعاؤں کا اہتمام ہوتا ہے۔

یہ تہوار معاشرے کے درمیان یکجہتی اور بھائی چارے کے احساسات کو پختہ کرتا ہے، نوروز کی طرح کے تہوار ہماری طاقت کا مظہر ہیں۔ نوروز کا تہوار مستقبل میں بھی انسانوں کے درمیان اخوت و یکجہتی کو مزید تقویت دیتے ہوئے اسی جوش و جذبے کو طاقت بخشتی رہے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں