وسط مغربی امریکی ریاستیں سیلاب کی زد میں،3 افراد ہلاک

امریکہ کی وسط مغربی ریاستو ں  میں سیلاب آنے  سے  ہلاک شدگان کی تعداد 3 تک جا پہنچی ہے جبکہ ہزاروں افراد کو  محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے

1166408
وسط مغربی امریکی ریاستیں سیلاب کی زد میں،3 افراد ہلاک

امریکہ کی وسط مغربی ریاستو ں  میں سیلاب آنے  سے  ہلاک شدگان کی تعداد 3 تک جا پہنچی ہے جبکہ ہزاروں افراد کو  محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 شدید بارشوں کے پیش نظر  نبراسکا ،آیئوا، وسکنسن ،مسوری  اور کنساس ریاستوں میں  سیلاب کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے  جس کی وجہ سے پانی کی سطح بلند ہو چکی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے  ریاست  نبراسکا میں  2 افراد تاحال لا پتہ ہیں۔

 اس آفت کی وجہ سے سینکڑوں مکانات  تباہ ہو گئے ہیں جبکہ متعد پلوں اور شاہراہوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں