امریکی سفارت کار مہلت ختم ہونے سے پہلے ہی ملک چھوڑ گئے:حکومت وینیزویلا

وینیزویلا حکومت  کی طرف سے 72 گھنٹے کی مہلت دیے جانےکے باوجود امریکی سفارت کار جلد ہی ملک چھوڑ گئے

1164084
امریکی سفارت کار مہلت ختم ہونے سے پہلے ہی ملک چھوڑ گئے:حکومت وینیزویلا

وینیزویلا حکومت  کی طرف سے 72 گھنٹے کی مہلت دیے جانےکے باوجود امریکی سفارت کار جلد ہی ملک چھوڑ گئے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک  پومپیئو  نے بیان میں کہا ہے کہ   وینیزویلا میں موجود ہمارے تمام سفارت کار وطن واپس آ چکے ہیں  جو کہ اُن کےلیے مشکل فیصلہ  تھا۔

پومپیئو نے کہا کہ   ہم     خوان گویڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرتے ہیں۔

 وینیز ویلا کے وزیر خارجہ  جارج اریزا نے گزشتہ منگل کے روز تمام امریکی سفارت کاروں کو 72 گھنٹوں کے اندر ملک  ترک کرنے کا حکم دیا تھا ۔



متعللقہ خبریں