"بوئنگ 737 میکس سے سفر نہ کیا جائے"اقوام متحدہ کی ملازمین کو ہدایت

اقوام متحدہ نے ایتھوپیا میں  حالیہ طیارہ حادثے کے بعد اپنے ملازمین کو  بوئنگ 737 میکس  مسافر طیاروں کے استعمال سے منع کر دیا ہے

1163942
"بوئنگ 737 میکس  سے سفر نہ کیا جائے"اقوام متحدہ کی ملازمین کو ہدایت

 اقوام متحدہ نے ایتھوپیا میں  حالیہ طیارہ حادثے کے بعد اپنے ملازمین کو  بوئنگ 737 میکس  مسافر طیاروں کے استعمال سے منع کر دیا ہے ۔

 سیکریٹری جنرل    کے ترجمان اسٹیفن ڈوژارچ نے یومیہ  پریس بریفنگ کے دوران   کہا ہے کہ  اس سلسلے میں تمام ملازمین کو ہدایات جااری کر دی گئی ہیں ۔

 یاد رہ ےکہ  گزشتہ دنوں  ایتھیوپیا  کے دارالحکومت  عدیس ابابا  کے قریب   طیارہ حادثے میں  157 مسافر ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد  دنیا کے 40 سے زائد ممالک نے بوئنگ 737 میکس طیاروں     کی پروازیں  معطل کردی تھیں۔

 



متعللقہ خبریں