یمن سے امریکی فوج کا انخلا ،امریکی سینیٹ نے منظوری دے دی

امریکی سینیٹ نے  یمن میں اپنے  فوجی انخلا کےلیے 30 دن کی مہلت پر مبنی قانون منظور کر لیا ہے جسے 46 کے مقا بلے میں  54 ووٹ ملے

1163068
یمن سے امریکی فوج کا انخلا ،امریکی سینیٹ نے منظوری دے دی

امریکی سینیٹ نے  یمن میں   اپنے  فوجی   انخلا کےلیے 30 دن کی مہلت پر مبنی قانون منظور کر لیا ہے۔

 سینیٹ  کمیٹی   کی رائے دہی  میں اس قانون    کو 46 کے مقا بلے میں  54 ووٹ ملے   جس کے   بعد   صدر ٹرمپ  کی سعودی عرب  کے حوالے سے  پالیسیوں     کی مخالفت      کا اشارہ  ظاہر ہوتا  ہے۔

  اس قانون کے  تحت  القائدہ اور دیگر شر پسند گروہوں  سمیت یمن کی  جنگ   کے خلاف مصروف امریکی فوجیوں کو 30 روز کے اندر یمن سے نکلنا  ہوگا۔

 اب اس قانون کو  کانگریس کے ایوان  نمائندگان  میں پیش کیا جائےگا  جسے ڈیوکریٹس کی اکثریتی حمایت  حاصل ہو سکتی ہے۔

 یاد رہے کہ یمن  کی خانہ جنگی کے دوران  سعودی عرب     کو امریکی حمایت کی فراہمی  کانگریس میں طویل بحث کا باعث بنی تھی ۔



متعللقہ خبریں