سوڈان: پارلیمان نے ہنگامی حالت کی مدت 1 سال سے 6 ماہ کردی

سوڈانی پا رلیمان نے صدر عمرالبشیر کی طرف سے ملک میں نافذ کی گئی ہنگامی حالت کی توثیق کی ہے تاہم، ہنگامی حالت کی مدت ایک سال سے کم کرکے چھ ماہ کردی گئی ہے

1161705
سوڈان: پارلیمان نے ہنگامی حالت کی مدت 1 سال سے 6 ماہ کردی

سوڈانی پا رلیمان نے صدر عمرالبشیر کی طرف سے ملک میں نافذ کی گئی ہنگامی حالت کی توثیق کی ہے تاہم، ہنگامی حالت کی مدت ایک سال سے کم کرکے چھ ماہ کردی گئی ہے۔

خبر  کے مطابق ،سوڈانی پارلیمان کے اسپیکر احمد عمر نے گزشتہ روز کے اجلاس میں 22 فروری کو صدر البشیر کی طرف سے نافذ کی گئی ہنگامی حالت پر رائے شماری کروائی۔

 اس موقع پرپارلیمان  نے ہنگامی حالت کی مُدت ایک سال سے کم کرکے 6 ماہ کردی تاہم، صدرکو اس میں توسیع کا اختیار حاصل ہے۔

سوڈان میں صدر عمر البشیر کی طرف سے ملک میں نافذ کی گئی ہنگامی حالت کی نگران کمیٹی نے پارلیمان سے اپیل کی تھی کہ وہ ہنگامی حالت کی توثیق کرے  البتہ  پارلیمان  کو ہنگامی حالت کی مدت میں کمی کا اختیار تھا۔

خیال رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران سوڈان بدترین داخلی بحران سے گزرا ہے۔ سوڈان میں عوام کی طرف سے ملک گیر احتجاج کی لہر کے بعد صدر البشیر نے اصلاحالات کا اعلان کرتے ہوئے ساتھ ہی ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا بھی اعلان کردیا تھا۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ملک میں  ہنگامی حالت  کے نفاذ کے بعد 800 افراد کے خلاف عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں