مراکش نے اپنے شہریوں کو قبول کرکےاعلی ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے:امریکہ

امریکی دفتر خارجہ کے  نائب ترجمان رابرٹ پالاڈینو نے شام کے متحارب علاقوں سے اپنے  8 شہریوں کو وطن واپس بلانے پر حکومت مراکش  کی تعریف کی ہے

1160931
مراکش نے اپنے شہریوں کو قبول کرکےاعلی ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے:امریکہ

 امریکی دفتر خارجہ کے  نائب ترجمان رابرٹ پالاڈینو نے   شام کے متحارب علاقوں    سے اپنے       8 شہریوں    کو وطن واپس بلانے پر حکومت مراکش        کی تعریف کی ہے۔

 ترجمان   نے  کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں مراکش  امریکہ  کا اتحادی ہے جس  کا یہ اقدام قابل ستائش  اور دیگر ممالک کےلیے باعث مثال ہے ۔

 پالا ڈینو نے  کہا کہ   اپنے شہریوں کو   شورش زدہ علاقوں سے نکال کر  وطن بلانا     اور اُنہیں واپس اس دلدل میں جانے سے روکنے کا  مفید طریقہ ہے۔

 مراکش کے   محکمہ قومی سلامتی کے ترجمان  ببقار سبیق نے کہا تھا کہ    داعش     میں    تقریباً 1692 مراکشی شہری ہیں جن میں سے 242 گرفتار  ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں