الجزائر: صدر بوتفلیقہ کی وطن واپسی،مظاہروں کا سلسلہ شروع

الجزائر کے صدرعبدالعزیز بوتفلیقہ کے طبی معائنہ کروانےکے بعد جنیوا سے وطن واپس آنے کے بعد سے مظاہروں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے

1160628
الجزائر: صدر بوتفلیقہ کی وطن واپسی،مظاہروں کا سلسلہ شروع

الجزائر کے صدر  عبدالعزیز بوتفلیقہ  اپنا طبی معائنہ  کروانےکے بعد  جنیوا سے  وطن واپس  لو ٹ  چکے ہیں جو کہ 24 فروری  سے  وہاں مقیم تھے ۔

اُن کی ملک واپسی کے ساتھ ہی الجزائر میں دوبارہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔

خبر  کے مطابق، الجزائر میں انتہائی سخت  اقدامات کے باوجود ہزاروں افراد صدر عبد العزیز بوتفلیقہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ دارالحکومت میں مظاہرین نے کئی مرکزی شاہراہوں اور چوراہوں  پر قبضہ کر لیا ہے۔

 یہ احتجاجی مظاہرے عبد العزیز بوتفلیقہ کی ممکنہ پانچویں مدت صدارت کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ وہ وہ گزشتہ  دو   عشروں  سے اقتدار پر فائز ہیں۔

 گزشتہ ہفتے بھی ان کے خلاف بڑے مظاہرے ہوئے تھے۔

الجزائر کی حکمران جماعت  قومی آزادی محاذ  کے متعدد ارکان پارلیمان  نے ایوان کی رکنیت سے استعفی دے کر حکومت مخالف عوام کے مظاہروں میں شرکت شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب ،صدر بوتفلیقہ کے پانچویں  دفعہ  صدارتی انتخاب لڑنے کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کی پاداش میں دارلحکومت میں پولیس نے کم سے کم 195 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں