امریکہ میں مسلمان طبقہ سب سے زیادہ تفریق بازی کا شکار

سروے میں  شرکاء کے 85 فیصد  کا کہنا ہے کہ امریکہ  میں سب سے زیادہ تفریق بازی کا نشانہ بننے والے مسلمان شہری ہیں

1160057
امریکہ میں مسلمان طبقہ سب سے زیادہ تفریق بازی کا شکار

متحدہ امریکہ میں منعقدہ ایک تازہ   سروے  کے نتائج  کے مطابق ملک  میں سب سے زیادہ تفریق بازی  کا نشانہ بننے والادینی گروپ  مسلمانوں کا  ہے۔

امریکی    پیش پیش خبروں کے پورٹل دی ہل  اور تحقیقاتی فرم  ہیرث ایکس کی شراکت داری کے ساتھ سر انجام پانے والے اس سروے میں  امریکہ میں تفریق بازی  کا نشانہ بننے والے  دینی گروہوں کی صورتحال  کے حوالے سے نتائج  پر تحقیقات کی گئیں۔

یکم تا 3مارچ تین  ہزار  رجسرڈ رائے دہندگان  کے ساتھ  ہونے والے اس سروے میں  شرکاء کے 85 فیصد  کا کہنا ہے کہ امریکہ  میں سب سے زیادہ تفریق بازی کا نشانہ بننے والے مسلمان شہری ہیں۔

امریکی ایوان ِ نمائندگان  کی رکنیت حاصل کرنےو الے پہلے مسلمان ممبر  الہان عمر  کے اسرائیل کے بارے میں صرف کردہ الفاظ کے بعد چھڑنےو الی بحث  کے ماحول میں   کرائے گئے اس سروے کو ملک میں دینی تفریق بازی کے بارے میں  نظریات کو منظر عام پر لائے جانے کے اعتبار سے با  معنی  پایا گیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں