شمالی کوریا کی حمایت:جنوبی کوریائی- امریکی فوجی مشق ختم

جنوبی کوریا اور امریکہ  نے شمالی کوریا کو جوہری  اسلحے  کے پروگرام کو ترک کرنے پر قائل کرنے اور سفارتی کوششوں کی حمایت میں اپنی اہم سالانہ فوجی مشقوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

1156200
شمالی کوریا کی حمایت:جنوبی کوریائی- امریکی فوجی مشق ختم

جنوبی کوریا اور امریکہ  نے شمالی کوریا کو جوہری  اسلحے  کے پروگرام کو ترک کرنے پر قائل کرنے اور سفارتی کوششوں کی حمایت میں اپنی اہم سالانہ فوجی مشقوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

خبرکے مطابق، یہ فیصلہ ہینوئے  میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کوریائی  رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے اختتام کے کچھ روز بعد سامنے آیا جس میں دونوں فریقین نے یہ تجویز دی تھی کہ وہ بات چیت جاری رکھیں گے۔

جنوبی کوریا میں تقریباً 30 ہزار امریکی فوجی ہیں اور ان کی سالانہ مشقیں  ہزاروں جنوبی کوریا ئی فوجیوں کے ساتھ ہوتی ہے جس کا ہدف شمالی کوریا کی شر انگیزی ہتا ہے۔

 یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک جانب فوجیوں کی واپسی کا کہتے رہے  تو  دوسری طرف  وہ  مسلسل مشقوں کے اخراجات کا شکوہ کرتے رہے  اور انہیں مہنگا قرار دیا ۔

پینٹاگون کے مطابق، جنوبی کوریا کے وزیر دفاع جیونگ کیونگ اور ان کے امریکی ہم منصب پیٹرک شناہان کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی جس میں دونوں نے کلیدی کردار ادا کرنے اور مشقوں کے سلسلے "فول ایگل" کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ" فول ایگل" اتحادیوں کی جانب سے منعقد ہونے والی مشترکہ مشقوں میں سب سے بڑی ہیں، ماضی میں اس میں 2 لاکھ جنوبی کوریائی فوجی اور تقریباً 30 ہزار امریکی اہلکار شامل ہوتے تھے۔

سیئول کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ شمالی کوریا کے جوہری عدم پھیلاؤ کے لیے جاری سفارتی کوششوں کی حمایت کرنا اور شمالی کوریا کے ساتھ ہی عسکری کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں