امریکہ اور شمالی کوریا دوبارہ مذاکرات کرتے ہوئے جوہری معاہدہ قائم کریں، جنوبی کوریا

امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین مذاکرات کا عمل کسی نتیجے تک ضرور پہنچے گا، مون جائے اِن

1156558
امریکہ اور شمالی کوریا دوبارہ مذاکرات کرتے ہوئے جوہری معاہدہ قائم کریں، جنوبی کوریا

جنوبی کوریا  کے صدر مون جائے اِن نے  اپیل کرتے ہوئے  کہا ہے کہ واشنگٹن اور پیونگ یانگ کے درمیان  جوہری مذاکرات کو سرعت سے  دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے۔

قومی سلامتی کونسل اجلاس کی صدارت  کرنے والے مون  نے اپنے خطاب میں اس امید  کا اظہار کیا ہے کہ کہ گزشتہ ہفتے ویت نام میں  یکجا ہونے والے امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی لیڈر کم  جونگ اُن   عنقریب دوبارہ  ملاقات  کرتے ہوئے  کسی  سمجھوتے  تک پہنچ جائینگے۔

 انہوں نے  بتایا کہ اس سلسلے میں ان کے ملک کے کردار نے نئے سرے سے اہمیت حاصل کر لی ہے ،  مجھے پورا یقین ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین مذاکرات کا عمل کسی نتیجے تک ضرور پہنچے گا، ہم باہمی ڈائیلاگ  میں کسی خلاء کے جنم پانے کے ہر گز حق میں نہیں ہیں۔

مون کا کہنا تھا کہ سیول انتظامیہ عالمی  پابندیوں کے دائرہ عمل میں  کوریائی  باشندوں کے درمیان قربت کے عمل کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری ر کھے گی۔

ادھر اس ملک کے وزیر خارجہ   کا بھی کہنا ہے کہ جزیرہ نما کوریا  کو جوہری اسلحہ  سے پاک کرنے کے معاملے پر سلسلہ مذاکرات کو جاری رکھنے  کے لیے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان سہہ فریقی مذاکرات   پر عمل درآمد کے لیے ہم  پوری کوششیں صرف کریں گے۔



متعللقہ خبریں