ونیزویلا کے حکام پر امریکی پابندیاں

امریکا  غیر حقیقی بحران سے متاثرہ افراد کےکرب میں اضافہ کرنے والے  مادور کے حمایتی  اشخاص کو ہدف بنانے کے عمل کو جاری رکھے گا

1155575
ونیزویلا کے حکام  پر امریکی پابندیاں

 

امریکی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والےونزویلا کے6 حکام پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ اسٹییون منوچن نےعائد کردہ ان پابندیوں کے حوالے سے ایک تحریری بیان جاری کیا ، ونزویلا کے 2 جرنیلوں کے بھی میں شامل ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے مونچن کا کہناتھا کہ مذموم شدت، المیہ اموات،  بیماریوں اور فاقہ کشی کے شکار وینزویلا کے عوام کو فراہم کردہ خوراک اور طبی امداد کو نذر آتش کرنے کے جواز میں ہم صدر نکولس مادوروکی  سکیورٹی قوتوں کے اعلی حکام پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔

منو چن نے علاوہ ازیں اپنے آپ کو عبوری صدر اعلان  کرنے والے ہوان گوائدو کی بھرپور حمایت کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا  غیر حقیقی بحران سے متاثرہ افراد کےکرب میں اضافہ کرنے والے  مادور کے حمایتی  اشخاص کو ہدف بنانے کے عمل کو جاری رکھے گا۔

 دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کی ایک بریفنگ  بات کرنے والے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے  ونیزویلا ایلیوٹ ابرامز کا کہنا ہے کہ مادور حکومت کے بعض حکام کے خلاف امریکہ میں داخلے پر پابندی اور دیگرمختلف  پابندیوں پر مشتمل ' لازمی تدابیر' اختیار کی گئی ہیں۔

 ابرامز  نے کتنے افراد  اور کن کن پر  امریکہ میں داخلے پر پا بندی عائد کیے جانے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے تو یہ بھی واضح کیا ہے کہ مادور حکومت کے خلاف  اس طرز کی پابندیوں کا اطلاق جاری رہے گا۔

 یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے کولمبیا۔ ونیزویلا سرحدوں پر حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے کرنے اور امریکہ سے ونیزویلا کو بھیجے گئے  انسانی امدادی سامان کی ترسیل کے خواہاں مادورکے مخالفین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس دوران چار افراد ہلاک اور 200زخمی ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں