نائیجیریا: مسلح حملوں کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک

نائیجیریا میں مسلح حملوں کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے

1153202
نائیجیریا: مسلح حملوں کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک

مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا میں مسلح حملوں کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قادونا پولیس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے احمد عبدالرحمٰن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے سے منسلک مارو اور کاچیا کے دیہات  میں نامعلوم مسلح افراد نے حملے کئے۔

احمد عبدالرحمٰن  کے مطابق حملوں میں ایک پولیس اہلکار سمیت 29 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔

حملوں میں متعدد گاڑیوں اور گھروں کو بھی لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی  نائیجیریا کے صوبے قادونا میں حملے کئے گئے جن میں کم از کم 66 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں