اقوام متحدہ یمن کو 4 ارب ڈالر سے زائد کی انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں میں

یمن میں 4 سالوں سے جاری جھڑپوں  نے اس ملک کو انسانی بحران   کی آگ میں جھونکا ہے

1152146
اقوام متحدہ یمن کو 4 ارب ڈالر سے زائد کی انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں میں

اقوام متحدہ نے یمن میں 2019 کے انسانی امدادی منصوبے کے لیے  فاقہ کشی سمیت اولیت کے حامل 5 اہداف  کا تعین کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی یمن انسانی امداد   امور کی کوآرڈینیٹر  لیزے گرانڈ نے ایک تحریری اعلان میں کہا ہے کہ  اس ملک میں انسانی امدادی سرگرمیوں "فاقہ کشی کے خلاف جدوجہد میں   نبردِ آزما لاکھوں انسانوں کو امداد، ہیضے کی وبا اور موذی امراض کا سد باب ،  شہریوں کے خلاف تشدد کا سد ِ باب ،  پناہ گزینوں کو در پیش خطرات میں گراوٹ اور سرکاری شعبہ جات کو  بنیادی خدمات فراہم کرنے کی استعداد کو تقویت"  جیسے پانچ مرکزی اہداف میں شکل پائیں گی۔

انہوں نے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے  کہ اقوام متحدہ   اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شروع کردہ انسانی امداد ی منصوبے کے دائرہ کار میں 21٫4 ملین یمنی شہریوں کے لیے 4٫2 ارب  ڈالر کی امداد  جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو کہ یمن کے لیے وسیع ترین پیمانے کی انسانی امداد کی اپیل  ہے۔

گرانڈے  کا کہنا ہے کہ یمن میں 4 سالوں سے جاری جھڑپوں  نے اس ملک کو انسانی بحران   کی آگ میں جھونکا ہے اور ملک کی 80 فیصد آبادی انسانی امداد اور تحفظ کی احتیاج مند ہے۔ ایک کروڑ  انسان فاقہ کشی اور قحط   کے باعث جان کے خطرے سے دو چار ہیں۔ جبکہ 70 لاکھ افراد کو خوراک کی کمیابی کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ جنیوا میں کل یمن میں انسانی بحران کے موضوع پر ایک بین الاقوامی اعلی سطحی انسانی امداد کانفرس کا اہتمام کرے گا۔



متعللقہ خبریں