ونیزویلا، فوج اور مقامی عوام کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص ہلاک

نکولس مادورو نے امریکہ کی  قابض  حکمت عملی ہونے کے دعوے کے ساتھ  اس کی انسانی امداد کے ملک میں داخلےکو روکنے کیلئے برازیل سے  ملحقہ  سرحدوں کو بند کرنے کی ہدایت  کی تھی

1151078
ونیزویلا، فوج اور مقامی عوام کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص ہلاک

دعوی کیا گیا ہے کہ وینزویلا کی برازیل سے  ملحقہ  سرحدوں پر فوج اور مقامی عوام کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ایک شخص ہلاک اوربھاری تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

 حزب اختلاف کے ممبرِ اسمبلی گران سبانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس جھڑپ میں ایک مقامی عورت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔

 ادھراپوزیشن کے اخبارات میں سے الا  ناسیونال نے اطلاع دی ہے کہ اس جھڑپ میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے ہیں۔

اخبار نے انسانی حقوق کے علمبردار تمارا سوجو حوالے سے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  یہ جھڑپ وینزویلا کے فوجیوں کی جانب سے برازیل کی سرحدوں کی جانب  پیش قدمی کرتے ہوئے پیمپو مقامی شہریوں کی جانب سے  کھڑی کردہ رکاوٹوں کو پار کرنے کی کوشش کے دوران رونما ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ نکولس مادورو نے امریکہ کی  قابض  حکمت عملی ہونے کے دعوے کے ساتھ  اس کی انسانی امداد کے ملک میں داخلےکو روکنے کیلئے برازیل سے  ملحقہ  سرحدوں کو بند کرنے کی ہدایت  کی تھی۔

 مخالفین برازیل کے علاوہ  کولمبیا کے ذریعے بھی ملک میں امدادی سامان لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں فوج نے اس حوالے سے رکاوٹیں  کھڑی کر رکھی ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں