وینیزویلا نے برازیل سے متصل سرحد غیر معینہ مدت کےلیے بند کر دی

وینیزویلا کے صدر  نکولس مادورو  نے  برازیل سے متصل سرحد کل  شب  8 بجے سے غیر معینہ مدت کےلیے بند کروادی اور کہا کہ اس کا فیصلہ عوام کے تحفظ  کے تحت کیا گیا ہے

1150344
وینیزویلا نے برازیل سے متصل سرحد غیر معینہ مدت کےلیے بند کر دی

 وینیزویلا کے صدر  نکولس مادورو  نے  برازیل سے متصل سرحد کل  شب  8 بجے سے غیر معینہ مدت کےلیے بند کروادی ۔

صدر نے کہا کہ   یہ فیصلہ  عوام کے تحفظ  کے تحت کیا گیا ہے  جبکہ کولومبیا  اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحد   بند کرنے کا معاملہ بھی زیر غور ہے ۔

مادورو نے  کولومبیا کو متنبہ کیا کہ وہ ہمارے خلاف کسی فوجی جارحیت سے  باز رہے  اور اگر 23 فروری کے  دن    ملک میں انسانی امداد  کے داخلے کے وقت  کسی قسم کا بھی پر تشدد واقعہ  ہوا تو اس کی ذمے داری  کولومبیا کے صدر ایوان ڈوک پر  عائد ہوگی ۔

 واضح رہے کہ  کولومبیا  کے بعد برازیل نے بھی   انسانی امداد روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

 صدر مادورو نے کہا تھا کہ    امریکہ انسانی امداد کے بہانے  ہمارے  معدنی وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب مخالفین     کا کہنا ہے کہ   فی الوقت 3 لاکھ افراد کو فوری امدادکی ضرورت ہے  ۔

 

 



متعللقہ خبریں