میں اگلے سال صدارتی انتخابات میں حصہ لوں گا: برنی سینڈرز

امریکی سینیٹ کے رکن برنی سینڈرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2020 کے صدارتی انتخاب میں بھی حصہ لیں گے

1148664
میں اگلے سال صدارتی انتخابات میں حصہ لوں گا: برنی سینڈرز

امریکی سینیٹ کے رکن برنی سینڈرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2020 کے صدارتی انتخاب میں بھی حصہ لیں گے۔

77 سالہ سینیٹرسینڈرز 2016کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ کے امیدوار تھے لیکن وہ سابق خاتونِ اول ہیلری کلنٹن سے پارٹی کے امیدوار کا انتخاب ہار گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار ان کی مہم خاصی مختلف ہوگی اور وہ ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جم کر مقابلہ کریں گے۔

سینیٹر سینڈرز صدر ٹرمپ کے کڑے مخالف ہیں اور گزشتہ روز  اپنے انٹرویو کے دوران بھی انہوں نے صدر کو آڑے ہاتھوں لیا۔

برنی سینڈرز نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کا موجودہ  رویہ  پورے ملک کے لیے باعثِ شرم ہے جو ان کے بقول اقلیتوں اور کمزوروں کو نشانہ بنا کر سیاست چمکا رہا  ہے۔

برنی سینڈرز امریکہ کی شمالی ریاست ورمونٹ سے آزاد حیثیت میں سینیٹ کے رکن ہیں لیکن وہ ایوان میں ڈیموکریٹس کی نشستوں پر بیٹھتے ہیں۔

انہیں کانگریس کے سب سے طویل عرصے تک منتخب ہونے والے واحد آزاد رکن کا اعزاز بھی حاصل ہے جو 1990ء میں پہلی بار ایوانِ نمائندگان کے رکن بنے تھے۔

 



متعللقہ خبریں