امریکہ: 16 ریاستوں نے ہنگامی حالات کے خاتمے کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا

امریکہ کی 16 ریاستوں نے، میکسیکو کی سرحد پر متوقع دیوار کی تعمیر کے لئے  بجٹ کی فراہمی کی خاطر صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے اعلان کردہ "قومی ہنگامی حالات"  کے خاتمے کے لئے، عدالت سے رجوع کر لیا

1148241
امریکہ: 16 ریاستوں نے ہنگامی حالات کے خاتمے کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا

امریکہ کی 16 ریاستوں نے، میکسیکو کی سرحد پر متوقع دیوار کی تعمیر کے لئے  بجٹ کی فراہمی کی خاطر صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے اعلان کردہ "قومی ہنگامی حالات"  کے خاتمے کے لئے، عدالت سے رجوع کیا ہے۔

ریاست کیلی فورنیا کے اٹارنی جنرل زیوئیر بسیرا  نے 16 ریاستوں کے طرف سے ہنگامی حالات کے خاتمے کے لئے دعوی دائر کیا ہے۔

بسیرا نے سی این این ٹیلی ویژن کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم ،صدر کی  آئین کی خلاف ورزیوں،  طاقت کی تقسیم  کی خلاف ورزیوں  اور  کانگریس کے عوام اور ریاستوں کے لئے مختص کردہ بجٹ کی چوری کا سدباب کریں گے"۔

ٹرمپ کے مذکورہ اقدام  کو روکنے کے لئے دعوی دائر کرنے والی ریاستوں میں کولوراڈو، کنیٹی کیٹ، ڈیلاوئیر، ہوائی، الینوئی، مین، میری لینڈ، مشی گن، منیسوٹا، نیواڈا، نیوجرسی، نیو میکسیکو، نیویارک، اوریگن، ورجینیا اور کیلی فورنیا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ۔میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے کانگریس کے بجٹ کی منظوری نہ دینے پر وفاقی حکومت  کو دوبارہ شٹر ڈاون  سے بچانے کی خاطر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے "غیر قانونی نقل مکانی اور منشیات کی روک تھام " کو وجہ دکھا کر ہنگامی حالات کا اعلان کیا تھا۔

دیوار کی تعمیر صدر ٹرمپ  کے انتخابی منشور میں شامل  ہے اور تعمیر کے بجٹ کی فراہمی کے لئے انہوں نے امریکہ کی جنوبی سرحد پر انسانی بحران  کو بھی وجہ کے طور پر پیش کیا ہے۔

امریکہ۔میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کی مالیت 5.7 بلین ڈالر ہے اور کانگریس کے ڈیمو کریٹس کی طرف سے بجٹ کی منظوری نہ ملنے  پر امریکہ کی وفاقی حکومت 22 دسمبر 2018 سے 25 جنوری 2019 تک بند رہی تھی۔

بعد ازاں قومی اسمبلی  اور سینٹ سے 3 ہفتوں  کے مصارف کا  بل پاس ہوا  اور  صدر ٹرمپ کی منظوری کے بعد بل کے نفاذ  سے ملکی تاریخ کے اس طویل ترین شٹر ڈاون کا خاتمہ ہوا۔



متعللقہ خبریں