میونخ سیکورٹی کانفرنس آج سے شروع، اعلیٰ سطح پر کانفرنس میں مندوبین کی شرکت

میونخ سیکورٹی کانفرنس 2019 کے ایجنڈے میں خاص طور پر بریگزٹ، یورپ میں بڑھتی ہوئی قومیت پسندی کی لہر، یورپی یونین کے تحفظ، ٹرانس اٹلانٹک تعاون  اور دنیا کی سپر قوتوں کے  درمیان   بڑھتی ہوئی رقابت اور اس کے اثرات جیسے موضوعات  شامل ہوں گے

1146047
میونخ سیکورٹی کانفرنس آج سے شروع، اعلیٰ سطح پر کانفرنس میں مندوبین کی شرکت

دنیا کے مشہور سیاسی پلیٹ فارموں میں سے ایک کی حیثیت رکھنے والی   میونخ سیکورٹی کانفرنس آج سے شروع ہو رہی ہے۔

 ترکی کے وزیر قومی دفاع حلوصی آقار 17 فروری تک جرمنی  کی ریاست بائیوریا  سے منسلک  میونخ شہر میں  ہونے والی اس کانفرنس میں ترکی کی نمائندگی کریں گے۔

 میونخ سیکورٹی کانفرنس 2019 کے ایجنڈے میں خاص طور پر بریگزٹ، یورپ میں بڑھتی ہوئی قومیت پسندی کی لہر، یورپی یونین کے تحفظ، ٹرانس اٹلانٹک تعاون  اور دنیا کی سپر قوتوں کے  درمیان   بڑھتی ہوئی رقابت اور اس کے اثرات جیسے موضوعات  شامل ہوں گے۔

سیاست، اقتصادیات، عسکری اور خفیہ سروس کے شعبوں میں مختلف ممالک کے اعلیٰ نمائندوں کو یکجا کرنے والی اس کانفرنس میں 35 ممالک کی حکومتوں یا ریاستوں کے سربراہان،  50 سے زاہد وزرائے خارجہ اور تیس کے لگ بھگ وزرائے دفاع کے شرکت کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس کانفرنس میں گلوبل سطح کی عالمی کمپنیوں کے نمائندے ، اکیڈیمیشنز  اور این جی اوز کے نمائندے بھی55 ویں  بار منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

 میونخ سکیورٹی کانفرنس 2019 میں یورپی یونین سکیورٹی پولیٹکس کے مستقبل، روس، یوکرائن،  مشرق وسطی اور چین جیسے موضوعات کے علاوہ آب و ہوا میں تبدیلی کے سیکورٹی پر پڑنے والے اثرات پر بھی بحث مباحثہ کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں