برازیل کے مشہور فٹ بال کلب میں آتشزدگی،10 افراد ہلاک

برازیل کے مشہور ترین فٹ بال کلب فلا مینگو کا ایک تربیتی مرکز آگ کے شعلوں کے لپیٹ میں آ گیا جس میں 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

1141763
برازیل کے مشہور فٹ بال کلب میں آتشزدگی،10 افراد ہلاک

برازیل کے مشہور ترین فٹ بال کلب فلا مینگو کا ایک تربیتی مرکز آگ کے شعلوں کے لپیٹ میں آ گیا۔

 حکام کے مطابق  ،گزشتہ روز  لگنے والی آگ کے باعث کم از کم 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 آگ بجھانے والے امدادی کارکنوں کا کہنا ہے   کہ  اس مرکز میں قائم نوعمر کھلاڑیوں کی رہائش گاہ بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئی تھی۔

ہلاک ہونے والوں میں 6 کھلاڑی جبکہ چار اسٹاف ممبر شامل ہیں۔

 اس واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

 آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

 اس  تربیتی مرکز  میں چودہ سے 17سال کی عمر کے بچوں کو فٹ بال کی تربیت دی جاتی تھی۔



متعللقہ خبریں