نائیجیریا : مسلح حملے میں 15 افراد ہلاک،6 خواتین اغوا

نائیجیریا  کے صوبہ زمفارہ  میں ایک مسلح  حملے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے اور 6 خواتین بھی اغوا کرلیں

1139578
نائیجیریا : مسلح حملے میں 15 افراد ہلاک،6 خواتین اغوا

نائیجیریا  کے صوبہ زمفارہ  میں ایک مسلح  حملے میں 15 افراد ہلاک  ہو گئے۔

 پولیس ترجمان  محمد شیخو نے بتایا ہے کہ  یہ حملہ بعض نامعلوم افراد نے  کیا ہے   جنہوں نے 6 خواتین بھی اغوا کرلیں جبکہ مسلح افراد نے  حملہ کرنے کے بعد  فولانی  قبیلے کے بعض چرواہوں   کے گھروں کو بھی آگ لگا دی ۔

نائیجیریا کے  اس علاقے میں    ہریالی  کی کمی    چرواہوں   اور کاشت کاروں کے درمیان  جھڑ پوں  کا باعث بنتی    رہتی ہے    جبکہ گزشتہ  دنوں بھی ایک جھگڑے میں 9 افراد  مارے گئے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں