وینزویلا کے مسئلے کو کسی گروپ کا ساتھ دیے بغیرمنصفانہ طور پر حل کرنے کی کوشش کریں گے:انتونیو گیٹریس

سیکرٹری جنرل انتونیوگیٹریس نے اقوام متحدہ   کی عمارت میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ وینزویلا کے بحران کا  خدشات سے  جائزہ لے رہے ہیں

1138740
وینزویلا کے مسئلے کو کسی گروپ کا ساتھ دیے بغیرمنصفانہ طور پر حل کرنے کی کوشش کریں گے:انتونیو گیٹریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹریس   نے کہا ہے کہ وینزویلا کے بحران کے سیاسی حل  میں مددگار ہونے  اور کسی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے بغیر اور کسی گروپ کا ساتھ دیے بغیر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

سیکرٹری جنرل انتونیوگیٹریس نے اقوام متحدہ   کی عمارت میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ وینزویلا کے بحران کا  خدشات سے  جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مختلف ممالک   کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھے ہوئے ہیں تاہم وہ کسی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے بغیر اور کسی گروپ کا ساتھ دیے بغیر بڑے منظم شکل میں اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

وینزویلا میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں کی جانب سے 23 جنوری کو منعقد ہونے والے جلسوں جلوسوں میں موجودہ صورتِ  حال ابھر کر سامنے آئی تھی۔

 مخالفین کی اکثریت  رکھنے  والی قومی اسمبلی کے اسپیکرہوان گوائیڈو نے مخالفین کے جلسے میں" اپنے آپ کو صدر ہونے کا اعلان کردیا تھا جسے امریکہ سمیت آسٹریلیا،  کینیڈا،  کولمبیا،  پیرو،  ایکواڈور، پیراگوئے، برازیل، چلی، ارجنٹائن، کوسٹاریکا اور گوئٹے مالا کی طرح کے ممالک نے انہیں  صدر کے طور پر تسلیم کر لیا تھا۔

 ترکی، میکسیکو، روس، چین، کیوبا اور بولیویا کی طرح ممالک نے وینزویلا کے صدر   نکولس  مادورو  کوہی صدر کے طور پر تسلیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔  اس  پیش رفت   کے نتیجے میں مادورو  نے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے   تاہم تجارتی تعلقات کو جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔

امریکہ نے تازہ اقدام  کے  طور پر وینزویلا  کی سرکاری پٹرول کمپنی PDVSA پر پابندی عائد کر دی ہے اور ان کے ملک میں موجود وینزویلا کے مالی اثاثوں کو گوائیڈو  کے  حوالے کردیا ہے۔  



متعللقہ خبریں