بولیویا: لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک

موٹر وے پر مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں بعض گاڑیاں مٹی تلے دب گئیں جبکہ بعض لڑھک کر 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری ہیں

1137676
بولیویا: لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک

بولیویا  کے شہر کیریناوی میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شہر کے موٹر وے پر مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں بعض گاڑیاں مٹی تلے دب گئیں جبکہ بعض لڑھک کر 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری ہیں۔

آفت میں کم از کم 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی ہے۔

کیریناوی میں دریا میں طغیانی کی وجہ سے بعض مکانات زیرِ آب آ گئے ہیں  اور   ایک ہزار افراد کو علاقے سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل  کر دیا گیا ہے۔

سیلابی ریلے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ  کےمتاثرین کے لئے امدادی ٹیموں کی علاقے تک رسائی میں  مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔

بولیویا کے صدر ایوو مورالس نےسوشل  میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "کیریناوی میں پیش آنے والے المیے پر مجھے سخت افسوس ہے"۔



متعللقہ خبریں