گوائدو کی اپیل پر امریکہ ونیزویلا کو امدادی سامان روانہ کرے گا

امریکہ نے ونیزویلا کے عوام کے لیے ادوایات، طبی ساز وسامان اور خوردنی اشیاء    کو اس ملک کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے

1137359
گوائدو کی اپیل پر امریکہ ونیزویلا کو امدادی سامان  روانہ کرے گا

متحدہ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ  یہ ونیزویلا کے عبوری صدر  کے طور پر تسلیم کردہ حزب  اختلاف کے لیڈر ہوان گوائدو  کے مطالبے کے جواب میں اس ملک کو انسانی امداد روانہ کرے گا۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی  کے مشیر جان بولٹن  نے ٹویٹر  اکاؤنٹ پر ونیزویلا کے بارے میں ایک اعلان جاری کیا۔

بولٹن  نے کہا ہے کہ "امریکہ نے عبوری صدر ہوان گوائدو  کی درخواست  کے مطابق  اور ان کے دیگر حکام سے بھی صلاح مشورہ کرتے ہوئے  ونیزویلا کے عوام کے لیے ادوایات، طبی ساز وسامان اور خوردنی اشیاء    کو اس ملک کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب مادورو کے راستے سے ہٹنے کا وقت آ گیا ہے۔

دوسری جانب  امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو  نے بھی بولٹن کے 'انسانی امداد' پر مبنی بیانات کی حمایت کی ہے۔

بولٹن اور پومپیو کے ونیزویلا کو انسانی امداد کے حوالے سے بیانات  کے حوالے سے یہ تبصرے کیے جا رہے ہیں کہ  یہ قدم امریکہ کی اس ملک میں مداخلت  کو سہل بنانے  والا ایک اقدام ثابت ہو گا۔

یاد رہے کہ امریکہ انتظامیہ نےا س قبل کے ایک اعلان میں اطلاع دی تھی کہ ونیزویلا کے عوام کی مدد کے لیے اس نے 20 ملین ڈالر کی رقم مختص کی ہے اور اب یہ اس رقم کو بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

ونیزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے  امریکہ کی ان کے ملک کو مالی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کو "حاکمیت کے حق میں مداخلت "  ہونے پر بیان کرتے ہوئے  اس عمل کی مخالفت کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں